2 جنوری، 2016، 11:12 AM

کابل میں طالبان کے ایک خودکش حملے میں 2 افراد ہلاک

کابل میں طالبان کے ایک خودکش حملے میں 2 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں فرانسیسی ریسٹورنٹ پر طالبان کے ایک خودکش حملے میں کم سے کم دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں فرانسیسی ریسٹورنٹ پر طالبان کے ایک خودکش حملے میں کم سے کم دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق لی جارڈن نامی ریسٹورنٹ پر ہونے والے حملے میں دیگر 15 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ دھماکے کے باعث عمارت میں آگ لگ گئی۔یہ حملہ ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب افغانستان نے پاکستان کے ساتھ مل کر چار فریقی بات چیت کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد طالبان کو مذاکرات پر آمادہ کرنا ہے۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس میں متعدد غیر ملکی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

News ID 1860755

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha